Reviews
There are no reviews yet.
₨2,560.00
آل سعود اور خطہ عرب و بادشاہت کی مکمل تاریخ پر دو بہترین کتابیں
محمد بن سلمان | MBS
اردو ترجمہ The Rise to Power of Mohammed Bin Salman
یہ کتاب معروف صحافی بین ہوبارڈکی تحقیق اور مشاہدے پر مبنی ایک اہم تصنیف ہے جو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی شخصیت، طرزِ حکومت، اور سعودی عرب میں ان کے زیر قیادت ہونے والی غیرمعمولی تبدیلیوں کو عمیق انداز میں بیان کرتی ہے۔کتاب کا بنیادی محور محمد بن سلمان کا اقتدار تک پہنچنے کا سفر ہے۔ ایک نوجوان شہزادہ جو اچانک سعودی اقتدار کی صفِ اوّل میں آ گیا، اور جس نے چند ہی برسوں میں ریاست کے پرانے ڈھانچے کو ہلا کر رکھ دیا۔ اس کتاب میں نہ صرف محمد بن سلمان کی شخصیت کے روشن پہلوؤں کو بیان کرتا ہے، جیسے وژن 2030 کے تحت کی جانے والی معاشی و سماجی اصلاحات، بلکہ ان کے سخت گیر اقدامات، سیاسی مخالفین کی گرفتاریوں اور صحافی جمال خاشقجی کے قتل جیسے واقعات کو بھی بے لاگ انداز میں زیرِ بحث لایا گیاہے۔کتاب کا اسلوب تحقیقی، معروضی اور غیرجانبدار ہے۔کتاب کے مصنف امریکہ مے معروف تحقیقی صحافی ہیں اور انہوں نے طویل عرصہ تک خلیجی ممالک میں رپورٹنگ کی۔ انہوںنے خود سعودی عرب کے کئی دورے کیے، مختلف ذرائع سے معلومات اکٹھی کیں اور محمد بن سلمان کے قریبی حلقوں کے افراد سے بھی گفتگو کی، جس سے کتاب کی سچائی اور گہرائی میں اضافہ ہوا ہے۔
اس کتاب کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ محمد بن سلمان کو کسی ہیرو یا ولن کے طور پر پیش کرنے کے بجائے ایک پیچیدہ، متضاد مگر پرعزم شخصیت کے طور پر سامنے لاتی ہے۔ — ایک ایسا رہنما جو سعودی عرب کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے بے باک فیصلے کر رہا ہے، لیکن جس کی طرزِ حکمرانی پر عالمی سطح پر سوالات بھی اٹھتے ہیں۔مجموعی طور پر یہ کتاب ان قارئین کے لیے نہایت اہم ہے جو مشرقِ وسطیٰ کی سیاست، سعودی عرب کی موجودہ پالیسیوں اور عالمی طاقتوں کے ساتھ اس کے تعلقات کو سمجھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہ ایک متوازن، فکری اور بصیرت افروز مطالعہ ہے جو محمد بن سلمان
کے عروج کی کہانی کو تاریخی اور سیاسی تناظر میں پیش کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سلطان عبدالعزیز ابن سعود
سعودی عرب کے بانی اور بادشاہ سلطان عبد العزیز ابن سعود کی پہلی مفصل سوانح عمری
خطہ عرب اور بادشاہت کی مکمل تاریخ ،قبائل کی جنگ و جدل،مغربی ممالک کی سازشوں ، آل سعود کی سعودی عرب کے قیام کی کوششوں،تحریک وہابیت کی تبلیغ واشاعت،تحریک اخوان کی بنیاد وتاسیس اور فتح حجاز کے واقعات۔
مصنف: سید سردار محمد حسنی ، ترجمہ و ضافہ: وسیم شیخ
* Rs.200 Flat Delivery Charges of Orders Below Rs.2000
Be the first to review “عرب خطے کی تاریخ اور حکمرانوں پر دو بیسٹ سیلر کتابیں”