Sultan Ibne Saud

650.00

سلطان ابن سعود
سعودی عرب کے بانی اور بادشاہ سلطان عبد العزیز ابن سعود کی پہلی مفصل سوانح عمری
یہ کتاب جہاں ایک طرف مملکت سعودی عرب کے پہلے بادشاہ اور بانی کی داستان حیات ہے وہاں دوسری طرف خطہ عرب اور بادشاہت کی مکمل تاریخ بھی بیان کر تی ہے ۔ عرب خطے میں مختلف قبائل کی جنگ و جدل اور مغربی ممالک کی سازشوں کا پردہ چاک کرتی اس کتاب میں آل سعود کی سعودی عرب کے قیام کی کوششوں کا احوال ،عرب میں ترک اور مصری حکومت کا کردار، خاندان رشید کی المناک سرگزشت،تحریک وہابیت کی تبلیغ واشاعت،وہابیوں کا جزر ومد،تحریک اخوان کی بنیاد وتاسیس ،سلطان ابن سعود کے عہد بعہد کے حالات وکوائف اور فتوحات ،فتح حجاز کے واقعات،سعودی دستور کا قیام ، اس کے نفاذ وانتظامات،نجدی معیشت ا ورمعاشرت پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔اس کے علاوہ عرب کی اقتصادیات اور سلطنت سعودیہ اور تحریک وہابیت کے مستقبل پر مختلف پہلوؤں سے سیرحاصل بحث کی گئی ہے۔یہ کتاب بلاشبہ سعودی عرب کے قیام سے لے کر اب تک کے ادوارپر ایک تاریخی دستاویز ہے۔
سید سردار محمد حسنی | ترجمہ واضافہ: وسیم شیخ

* Rs.150 Flat Delivery Charges of Orders Below Rs.1500
* Free Delivery on Sale/Bundle Offers, Select Free Delivery upon order

Quick Order Form