2 Life Changing Books | International Best Seller

2,250.00

یہ دو کتابیں آپ کی زندگی بدل سکتی ہیں۔
کارپوریٹ چانکہ  «
دنیا کے ہر موضوع پرکارپوریٹ مینجمنٹ کی حکمت اور دانائی کے اسباق ،جو نوکری اور بزنس کرنے والوں کی زندگی بدل دیں گے۔
کارپوریٹ چانکیہ ایسے ہی علم کے بارے میں ایک انٹرنیشنل بیسٹ سیلر کتاب ہے جو آپ کو لیڈرشپ، ٹریننگ اورمینجمنٹ کی راہنمائی کےایسے اسباق پیش کر تی ہے جنہیں آپ اپنی ملازمت اور بزنس میں استعمال کر کے کامیاب ہو سکتے ہیں۔یہ کتاب ہر اُس شخص کے بارے میں ہےجو اپنے بزنس ، نوکری اور عام زندگی میں مینجمنٹ کے اصولوں پر عمل کرکےکامیاب ہونا چاہتا ہے۔ یہ کامیابی کے متلاشی افراد کیلئے ایسےصدیوں پرانےنسخےہیں جو ہمیں بتاتے ہیں کہ لیڈر کیسے بنا جاتا ہے؟ کون سی ٹریننگ چاہیے؟کاروباری اور دفتری مینجمنٹ سے کیسے نمٹا جائے؟ کارپوریٹ چانکیہ نے چانکیہ کی حکمت کو کاروباری تنظیم،حکمت عملی، فیصلہ سازی، ٹائم مینجمنٹ اور لیڈر کی ذمہ داریوں سمیت متعدد شعبوں میں لاگوکیا ہے۔
یہ کتاب تمام کاروباری مالکان اور ملازمت پیشہ افراد کیلئے بہت ضروری ہے۔اگر آپ کارپوریٹ سیکٹر کی حکمت اور دانائی کے یہ اسباق سیکھ لیں گے تو آپ بھی دنیا پر حکمرانی کریں گے۔

مصنف:ڈاکٹر رادھا کرشنن پلائی ترجمہ: وسیم شیخ
Chanakya and The Art of War  | چانکیہ اور جنگ کا فن  «
زندگی میں اندرونی و بیرونی دشمنوں سے لڑنے اور جیتنے کے عملی منصوبے
ہم میں سے ہر ایک کامیاب ہونا چاہتا ہے۔ ہمارا مقصد کاروبار، کیریئر، تعلقات اور آخر کارزندگی میں لڑنا اور جیتنا ہے، لیکن ہم میں سے زیادہ تر مختلف اسپیڈ بریکرز کی وجہ سے اپنی پوری صلاحیت تک پہنچنے میں ناکام رہتے ہیں۔ ’’چانکیہ کی آرٹ آف وار‘‘ عظیم استاد، فلاسفر اور حکمت ساز چانکیہ کے شاہکار ارشادات پر مبنی ہے ، جو ہمیں اِن اسپیڈ بریکرز پر قابو پانے میں مدد دیتی ہے تاکہ ہم جدت طراز اور بااثر بن سکیں اور اپنی حقیقی صلاحیت کا ادراک کرسکیں۔
ڈاکٹر رادھا کرشنن پلائی نے چانکیہ کے جنگی رازوں کو ہماری ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق قرار دیا ہے۔ سرحد پار دشمن کے سپاہیوں سے لڑنے والی فوج ہو، داخلی چیلنجوں کا سامنا کرنے والی پولیس ہو، الیکشن جیتنے کی خواہش رکھنے والا سیاست دان ہو، یا بقا کے لیے لڑنے والا عام آدمی ہو، چانکیہ کے پاس ہر صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایک منصوبہ ہے۔اس طرح زندگی کے کھیل میں چانکیہ آپ کو جنگ کے فن میں مہارت سے جیتنا سکھاتا ہے۔
مصنف: ڈاکٹر رادھا کرشنن پلائی | ترجمہ: وسیم شیخ

* Rs.200 Flat Delivery Charges of Orders Below Rs.2000

Quick Order Form

    Category: