Gujarat Files

800.00

گجرات فائلز
پس پردہ حقائق کا انکشاف
ایک تہلکہ خیز اسٹنگ آپریشن کی روداد، جس نےملک کے طاقت ور ترین مجرموں کو بے نقاب کر دیا۔
ہم ایک ایسے عہد میں جی رہے ہیں جہاں سچ ایک نایاب شے ہے۔ سچ کو دبانا در حقیقت حکومتوں، سیاست دانوں، سرکاری حکام اور ذرائع ابلاغ کے لیے فائدے کا سودا ہے۔ سچ جاننے والے خطرناک لوگ گردانے جاتے ہیں اور سچ کو تلاش کرنے والوں اور اسے بے نقاب کرنے والوں کو سنسر کیا جاتا ہے۔
’’گجرات فائلز: پس پردہ حقائق کا انکشاف‘‘ ایک ایسی چشم کشا کتاب ہے جس میں جذباتیت اور ذاتی تاثرات سے گریز کرتے ہوئے تفتیشی صحافت کی نادر مثال پیش کی گئی ہے۔ یہ کتاب سب سے پہلے انگریزی میں  کے عنوان سےد شائع ہوئی جس کا اردو ترجمہ کیا گیا ہے۔ یہ کتاب حقائق کی نشان دہی کی ایک جرأت مندانہ کوشش ہے جو گجرات فسادات اور وہاںکئے گئے متعدد فرضی انکاؤنٹروں کے بطن میں پوشیدہ ہیں۔ اس کتاب کی مصنفہ نے بہادری سے انڈر کور رہ کر گجرات کے اعلیٰ سرکاری حکام اور اعلیٰ عہدے داروں کو اسٹنگ کیا ہے جو گجرات میں کلیدی عہدوں پر برا جمان تھے۔ اس پورے اسٹنگ آپریشن سے نہ صرف ریاست کے ملوث ہونے کے واضح اشارے ملتے ہیں بلکہ ان سیاست دانوں کا کردار بھی مشکوک نظر آتا ہے جو بد قسمتی سے آج اقتدار پر قابض ہیں۔
کتاب: گجرات فائلز
رعنا ایوب، ترجمہ: محمد ضیااللہ ندوی

* Rs.150 Flat Delivery Charges of Orders Below Rs.1500
* Free Delivery on Sale/Bundle Offers, Select Free Delivery upon order

Quick Order Form