میں بھارتی جاسوس تھا ، ایک کتاب سے زیادہ ہندوستانی فوج کے اندرونی انٹیلی جنس نظام کے اندر جھانکنے اور نئے ریکرٹوں کو بطور جاسوس بھرتی ، ٹریننگ اور پاکستا ن میں لانچ کرنے کی دلچسپ داستان ہے۔ اسی لئے اِس کتاب کی اشاعت کا مقصد ایک بھارتی جاسوس کے تجربات اور مشاہدات کو بطور تاریخی ریکارڈ محفوظ کر کے ماضی کے ان پوشیدہ گوشوں پر روشنی ڈالنا ہے جن کا عوامی سطح پر تذکرہ کم ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اُن ٹھوس حقائق اور تجربات کو بھی سامنے لانا ہے جن کے اندر ایسی نشانیاں، سوالات اور نتائج موجود ہیں جو مستقبل کی حکمتِ عملی کے لیے رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں۔ یہ کتاب کچھ ’’ لوگوں‘‘ کی آنکھیں کھولنے کے لیے بھی ہے تاکہ وہ یہ سمجھ سکیں کہ کہاں کمزوریاں رہیں، کن جگہوں پر خطرات کو نظرانداز کیا گیا، اور کن خلائو ں سے دشمن کو فائدہ پہنچا۔ ہم نے یہ خیال رکھا ہے کہ حساس اور شناخت کی حامل تفصیلات اخلاقی ضابطوں کے تحت پیش کی جائیں اور معلومات، بیانیہ اور تحقیق اس انداز میں سامنے آئے کہ نہ کسی فرد کی سلامتی متاثر ہو اور نہ قانونی حدود پامال ہوں۔ یہ محض ایک کتاب نہیں،بلکہ ایک تجزیاتی مقصد کے ساتھ ایک دستاویزی تنبیہ ہے، ، تاکہ ہم مستقبل میں زیادہ مضبوط، زیادہ ہوشیار اور زیادہ مؤثر فیصلوں کی طرف بڑھ سکیں۔
Main Bharti Jasoos Tha | میں بھارتی جاسوس تھا
₨1,400.00
* Rs.200 Flat Delivery Charges of Orders Below Rs.2000
Category: New Arrivals
Reviews
There are no reviews yet.

Be the first to review “Main Bharti Jasoos Tha | میں بھارتی جاسوس تھا”