وِکٹر اوستروفسکی ایک معروف مصنف، سابق اسرائیلی انٹیلی جنس افسر اور بین الاقوامی سیکیورٹی امور کے ماہر ہیں۔ اُن کی یہ شہرہ آفاق کتاب شائع ہوتے ہی عالمی سطح پر غیر معمولی توجہ کا باعث بنی۔ اسرائیلی حکومت نے یہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے اس پر پابندی عائد کر دی کہ اس سے موساد کے اہلکاروں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔وکٹر اسرائیلی بحریہ میں سب سے کم عمر سیکنڈ لیفٹیننٹ کے طور پر شامل ہوئے اور بعد ازاں لیفٹیننٹ کمانڈر کے عہدے تک ترقی پائی۔ وہ ہتھیاروں کے ٹیسٹنگ پروگرام کے سربراہ رہے اور ایک پرجوش صیہونی کے طور پر ڈیوڈ بن گوریان کے اس خواب پر یقین کرنے لگے کہ اسرائیل کا شمار دنیا کی سب سے بااثر اور طاقتور ریاستوں میں ہو۔ بعد ازاں انہیں اسرائیل کی اعلیٰ خفیہ ایجنسی موسادکی تربیت کے لیے منتخب کیا گیا، جسے دنیا کی سب سے مؤثر، منظم اور بے رحم ایجنسیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔موساد کی تربیت ڈھائی سال کے نہایت سخت اور صبر آزما مراحل پر مشتمل ہوتی ہے، جن میں ہزاروں امیدواروں میں سے صرف ایک کامیاب ہوتا ہے۔ تربیت کے دوران کیڈٹس کو ایسی عملی کارروائیوں، ذہنی دباؤ اور جسمانی اذیتوں سے گزرنا پڑتا ہے جو بیشتر اسپیشل فورسز اہلکار اپنی پوری زندگی میں بھی نہیں دیکھتے۔ موساد کا اصول واضح ہے — کوئی دوسرا نمبر نہیں، کوئی سمجھوتہ نہیں، صرف کامیابی ہی معیار ہے۔
موساد میں وقت کے ساتھ وِکٹر اوستروفسکی پر ایک تلخ حقیقت منکشف ہوئی کہ موساد کے اندر ایک خودمختار، غیر جوابدہ اور طاقتور طبقہ موجود ہے جو اپنے غیر ذمہ دارانہ اور خود غرضانہ اقدامات کے ذریعے اسرائیل کے حقیقی مفادات کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ وکٹر کو متعدد خفیہ آپریشنز کے دوران احساس ہوا کہ یہ عناصر اسرائیلی ریاست کے تحفظ کے بجائے خود اس کے وجود کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ یہی احساس وکٹرکے ضمیر کی آواز بنا اور بالآخر اِسی نے وکٹر کو یہ چشم کشا کتاب لکھنے پر آمادہ کیا۔
یہ کتاب جہاں حقیقت میں موساد میںوکٹر کے تجربات اور دنیا بھر میں اس کی دو دہائیوں کی خوفناک اور بے رحمانہ خفیہ سرگرمیوں کی دھماکہ خیز داستان ہے،وہیں دنیا بھر میں موساد کے دھوکہ دہی پر مبنی ہتھکنڈوں اور جارحانہ کارروائیوںکو بھی بیان کرتی ہے۔
Main Israeli Jasoos Tha | میں اسرائیلی جاسوس تھا
₨2,000.00
* Rs.200 Flat Delivery Charges of Orders Below Rs.2000
Category: New Arrivals
Reviews
There are no reviews yet.

Be the first to review “Main Israeli Jasoos Tha | میں اسرائیلی جاسوس تھا”