پاکستان کے ارب پتی خاندان کا اپ ڈیٹ ایڈیشن

پاکستان کے ارب پتی خاندان کا اپ ڈیٹ ایڈیشن تکمیل کے مراحل میں، نئی معلومات پڑھنے والوں کو حیران کر دیں گی

مشہور بیسٹ سیلر کتاب ’’پاکستان کے ارب پتی خاندان‘‘ کا اپ ڈیٹ ایڈیشن تکمیل کے مراحل میں ہے۔ انشااللہ یہ کتا ب نئے اضافوں کے ساتھ اگست 2016ء میں آپ کے ہاتھوں میں ہوگی۔
اس کتاب کی اپ گریڈیشن ایک جان جوکھوں والا کام ہے کیونکہ 100کے قریب شخصیات کی دولت کا کھوج لگانا،ان کے اثاثوں کا جائزہ لینا، کاروباری شخصیات اور ان کے کاروبار پر مشتمل ہزاروں رپورٹوں کو پڑھنا ، اس پر تحقیق اور ریسرچ کے بعد ارب پتیوں کی درجہ بندی کرنا کوئی آسان کام نہیں لیکن الحمد اللہ بہت جلد یہ سارا کام آپ کے ہاتھوں میں ہو گا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کے ارب پتی خاندان گذشتہ تیرہ سالوں سے بیسٹ سلیر کتاب چلی آرہی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس ہر ایڈیشن اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے اور پڑھنے والوں کو پاکستان کے امیر ترین افراد کے بارے میں ٹھوس اور حقائق پر مبنی معلومات دی جاتی ہیں ۔
اگست 2016ء میں آنے والے ایڈیشن کی خاص بات یہ ہے کہ اس بار پہلے نمبر پر آنے والے خاندان کے بارے میں جان کر اور تفصیلات پڑھ کر سب حیران رہ جائیں گے ۔
کتاب میں کئی نئے ارب پتی خاندانوں اور گروپوں کا اضافہ بھی کیا گیا ہے جس کے بعد کتا ب کی ضخامت پہلے سے کافی بڑھ گئی ہے۔
کتاب کے مصنف تحقیقی صحافی مقبول ارشد نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ کتاب میں پرانے اور نئے ارب پتیوں کے بارے میں نئی معلومات پڑھنے والوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیں گی۔

رپورٹ: امبر سنیل

2 thoughts on “پاکستان کے ارب پتی خاندان کا اپ ڈیٹ ایڈیشن

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *