MBS

1,000.00

★ محمد بن سلمان | MBS
سعودی عرب کے ولی عہد کی طاقت کا عروج
یہ دلچسپ اور اَن کہی کہانی، سعودی عرب کے نئے نوجوان مطلق العنان حکمران کی ہے جس کی خفیہ زندگی کا سراغ لگانا آسان کام نہ تھا۔ اِس کتاب کے ذریعے ہمیں پتہ چلے گا کہ مشرقِ وسطیٰ اور سعودی عرب کے اصل میں موجودہ حالات کیا ہیں اور مستقبل میں کِس جانب کروٹ لیں گے۔ رویت 2030ء کے تناظر میں سعودی عرب کو کیا کچھ کرنا پڑا اور کرنا پڑے گا اور باقی دنیا سمیت پاکستان پر کیا اثر ہو گا۔ فی الحال زیادہ تر اہلِ وطن پاکستانیوں کو پتا ہی نہیں سعودی عرب اِس حد تک بدل چکا ہے کہ اب ماضی حال مستقبل کا آپس میں کوئی باربط تعلق نہیں ہے۔
اِسی کتاب میں کچھ عرصہ قبل قتل ہونے والے مشہور صحافی جمال خاشوگی کے قتل کا پورا واقعہ بھی درج ہے جس نے مملکت کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ آج کل جمال خاشوگی ایک سایہ کی طرح سعودی عرب پر طاری ہے۔ یمن جنگ ساگا، قطر سے قطع تعلقی کا معاملہ، لبنانی وزیراعظم کا اغوا، امریکا سے گہرے تعلقات، اسرائیل کے ساتھ عجیب و غریب قسم کے نئے تعلقات، پرانی بندشیں ٹوٹنا، تمام قدیم روایات کا راتوں رات غائب ہونا، السعود خاندان تتر بتر ہونا، خواتین کے لیے حیرت انگیز نئی سہولیات، نوجوان سعودیوں کی زندگیاں آسان ہونا، کچھ کی شدید تنگ بھی ہو جانا، بین الاقوامی طور پر اسلام کی تبلیغ کا بجٹ اب کہیں اور لگنا، کیا کیا داستانیں اس کتاب میں موجود ہیں۔ سعودی انٹیلی جنس وارز، نئی اقسام کے بین الاقوامی تعلقات، بدعنوانی کریک ڈاؤن، رشتے دار شہزادوں کی گرفتاریاں، ولید بن طلال۔ سب اس کتاب میں ہے۔ پوری کتاب السعود خاندان کے آغاز کو بنیاد بنا کر ایک ناول کی طرح کہانی پیش کرتی ہے مگر یہ ناول نہیں، حقائق سے لبریز داستان ہے۔
یہ کتا ب ایک ایسے وقت پر شائع ہوئی ہے جبکہ مسئلہ فلسطین نہایت نازک موڑ پر پہنچ چکا ہے اور جنگ بندی کے باوجود فلسطین کے مستقبل کی صورتحال غیرواضح ہے۔ کیوں غیرواضح ہے؟ یہی تو اب نیا معمہ ہے اور تفصیل اِسی کتاب میں ہے۔ یہ کتابِ آپ کو بتائے گی کہ مستقبل میں مشرقِ وسطیٰ کے حالات کِس جانب جائیں گے اور اِس صورتحال میں محمد بن سلمان کا کیا کردار تھا اور مزید کیا ہو گا؟ اِس کتاب میں سعودی عرب کے ماضی بعید، ماضی قریب، حال اور مستقبل کو کھنگالا گیا ہے اور یوں نہایت جاندار کہانی سامنے آتی ہے۔
یہ ایک انٹرنیشنل بیسٹ سیلر کتاب ہے۔ اِس میں کسی کی ستائش یا کسی پر تنقید ہرگز نہیں۔ کتاب کے مصنف نیویارک ٹائمز کے رپورٹر بین ہوبارڈ نے 12 برس سے زائد عرصہ مشرقِ وسطیٰ اور سعودی عرب میں رہ کر کسی کا موقف اپنائے بغیر تحقیق کی ہے اور جو کچھ دیکھا اور سنا، وہ من و عن اس کتاب میں درج کر دیا ہے۔
آپ کو یہ کتاب پسند آئے گی اور بین الاقوامی حالات کے تناظر میں ایسا علم نصیب ہو گا جو شاید ہی کہیں اور سے آسانی سے مل سکے۔ جو احباب نئی دنیا کی معلومات کو گہرائی میں سمجھنا چاہتے ہیں، یہ اُن کے لیے پورا خزانہ ہے۔
مصنف : بین ہوبارڈ مترجم محمد احسن
قیمت بمعہ ڈلیوری چارجز 1150روپے

* Rs.150 Flat Delivery Charges of Orders Below Rs.1500
* Free Delivery on Sale/Bundle Offers, Select Free Delivery upon order

Quick Order Form