محمد احسن
نیوٹن کو جاننے کیلئے ریاضی/طبعیات یا کسی اور علوم کا جاننا ضروری نہیں بلکہ علم کی پیاس ہونا ضروری ہے۔نیوٹن جدید سائنس کے بانیوں میں سے تھا جس کا اعتراف ایک اور معروف سائنس دان آئن سٹائن نے بھی کیا ہے۔سائنسی تحقیقات کی تاریخ میں نیوٹن وہ پہلا سائنس دان ہے جس کی تحقیقات وسیع اور ہمہ گیر نوعیت کی حامل ہیں۔نیوٹن کے نظریات نے مثبت طور پر انسانی علم میں جوعظیم اور قابل قدر اضافہ کیا ، اُ س نے علم طبعیات اور سائنس کو ترقی کی نئی بلندیو ںپر پہنچا دیا ۔نیوٹن کے نظریات ، علم طبعیات کے تمام موضوعات پر اثر انداز ہوتے ہیں ، علم عدسات ، روشنی کا مطالعہ ، حرارتی مرکبات ، توانائی، گیسوں کا مطالعہ، برق اور مقنا طیست……یہ سب نیوٹن کے زیر اثر آئے ۔یہ کتاب جہاں ایک طرف نیوٹن کی زندگی ، اُ س کے نظریات، تجربات، تحقیق پر روشنی ڈالتی ہے وہاں یہ بھی بتاتی ہے کہ کیسے ایک عام سا انسان دنیا کا اتنا عظیم سائنسدان بن گیا کہ دنیا آج اُ سے سائنس کے بانیوں میں شمار کرتی ہے ۔ نیوٹن پر اُردو زبان میں یہ پہلی کتاب ہے جسے شائع کرنے کا سہرا فیکٹ پبلی کیشنز کے سر ہے۔ یہ کتاب خود بھی پڑھیں اور دوسروں کو پڑھوائیں تاکہ دنیا نسلِ انسانی اور سا ئنس کیلئے نیوٹن کی خدمات کو جان سکے ۔ پڑھنے والے اس کتاب میں ایک سائنس دان ہی نہیں بلکہ ایک بڑے مفکر عالم کے بارے میں بھی جان سکیں گے ۔
Be the first to review “Aisac Newton”