Zindaa Tareekh | زندہ تاریخ

1,350.00

زندہ تاریخ
سابق امریکی خاتون اول ہیلری کلنٹن کی تہلکہ خیز آپ بیتی
Urdu Translation of Living History
( مصنفہ: ہیلری کلنٹن ( سابق خاتون اول امریکہ ، سانق وزیر خارجہ امریکہ
ہیلری کلنٹن دنیا بھر کے کروڑوں لوگوں کے لیے جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ تاہم، ان کے قریبی دوستوں اور خاندان کے سوا بہت کم لوگ ان کی غیر معمولی زندگی کے سفر کی خود ان کی زبانی روداد سے واقف ہیں۔
چار دہائیوں پر محیط عوامی خدمت کے دوران انہوں نے بطور وکیل، خاتونِ اول اور امریکی سینیٹر، بچوں اور خاندانوں کے حقوق کے لیے بھرپور وکالت کی۔ وہ ایک بیوی، ماں، نانی اور سات کتابوں کی مصنفہ بھی ہیں۔
زندہ تاریخ ان کی وائٹ ہاؤس کے دنوں کی ایک بے باک یادداشت ہے۔ ایک مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھنے والی ہیلری کلنٹن اپنے بچپن کی کہانی بے ساختہ انداز، مزاح اور جذبات کے ساتھ بیان کرتی ہیں۔یہ ہیلری اور بل کلنٹن کی مشترکہ کہانی بھی ہے، — محبت اور سیاست کا ایک تیس سالہ سفر — جو ذاتی دھوکہ دہی، مسلسل تحقیقات اور ہر دم عوامی نگرانی کے باوجود قائم رہا۔ہیلری کلنٹن نے امریکہ میں سماجی اور سیاسی اتھل پتھل کے دور میں بلوغت کی عمر میں قدم رکھا۔ اپنی نسل کی بہت سی خواتین کی طرح انہوں نے وہ انتخاب اور مواقع حاصل کیے جو ان کی والدہ یا دادی کے خواب و خیال میں بھی نہ تھے۔ انہوں نے خود اپنے لیے ایک راہ متعین کی، نئے اور ان دیکھے راستوں پر چلتے ہوئے — بدلتے ہوئے دور کے تقاضوں اور اپنے اندرونی احساس کی روشنی میں — اور کچھ لوگوں کے لیے روشنی کی علامت بنیں تو دوسروں کے لیے تنقید کا نشانہ۔بیوی، ماں، وکیل، کارکن اور بین الاقوامی شخصیت…..بلاشبہ — انہوں نے امریکہ کی بڑی سیاسی جنگوں کا سامنا کیا ہے، واٹرگیٹ سے لے کر وائٹ واٹر تک۔
امریکی تاریخ میں ہیلری کلنٹن وہ واحد امریکی خاتونِ اول ہیں جنہوں نے ملکی قانون سازی کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کیا۔وہ خواتین کے حقوق، انسانی حقوق اور جمہوریت کی حمایت میں دنیا بھر کا سفر کرتی رہیں۔انہوں نے امریکی خاتونِ اول کے کردار کی نئی تعریف کی اور اپنے شوہر بل کلنٹن کو ایک غیر آئینی، سیاسی مقاصد پر مبنی مواخذے سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ کتاب اس عہد کی ایک غیر معمولی خاتون کی روح اور کہانی کو بیان کرتی ہے — اور اس کٹھن سفر کو بھی، جس کے ذریعے انہوں نے بطور ایک عورت خود کو پہچانا اور اپنی آواز کے ذریعے امریکی سیاست میں ایک باوقار و بااثر شخصیت کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

 

 

* Rs.200 Flat Delivery Charges of Orders Below Rs.2000

Quick Order Form