ڈونلڈ ٹرمپ | محمد بن سلمان | دو انٹرنیشنل بیسٹ سیلر کتابیں

2,500.00

انٹرنیشنل پالیٹیکس ،بدلتے ہوئےجغرافیائی حالات اور مستقبل کی پیش بندی کرنے والے دو عالمی لیڈروں پر بیسٹ سیلر کتابیں
 محمد بن سلمان MBS
The Rise to Power of Mohammed Bin Salman
یہ کتاب معروف صحافی بین ہوبارڈکی تحقیق اور مشاہدے پر مبنی ایک اہم تصنیف ہے جو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی شخصیت، طرزِ حکومت، اور سعودی عرب میں ان کے زیر قیادت ہونے والی غیرمعمولی تبدیلیوں کو عمیق انداز میں بیان کرتی ہے۔کتاب کا بنیادی محور محمد بن سلمان کا اقتدار تک پہنچنے کا سفر ہے۔
 ایک نوجوان شہزادہ جو اچانک سعودی اقتدار کی صفِ اوّل میں آ گیا، اور جس نے چند ہی برسوں میں ریاست کے پرانے ڈھانچے کو ہلا کر رکھ دیا۔ اس کتاب میں نہ صرف  محمد بن سلمان کی شخصیت کے روشن پہلوؤں کو بیان کرتا ہے، جیسے وژن 2030 کے تحت کی جانے والی معاشی و سماجی اصلاحات، بلکہ ان کے سخت گیر اقدامات، سیاسی مخالفین کی گرفتاریوں اور صحافی جمال خاشقجی کے قتل جیسے واقعات کو بھی بے لاگ انداز میں زیرِ بحث لایا گیاہے۔کتاب کا اسلوب تحقیقی، معروضی اور غیرجانبدار ہے۔
کتاب کے مصنف امریکہ مے معروف تحقیقی صحافی ہیں اور انہوں نے طویل عرصہ تک خلیجی ممالک میں رپورٹنگ کی۔ انہوںنے خود سعودی عرب کے کئی دورے کیے، مختلف ذرائع سے معلومات اکٹھی کیں اور محمد بن سلمان  کے قریبی حلقوں کے افراد سے بھی گفتگو کی، جس سے کتاب کی سچائی اور گہرائی میں اضافہ ہوا ہے۔
اس کتاب کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ محمد بن سلمان کو کسی ہیرو یا ولن کے طور پر پیش کرنے کے بجائے ایک پیچیدہ، متضاد مگر پرعزم شخصیت کے طور پر سامنے لاتی ہے۔ — ایک ایسا رہنما جو سعودی عرب کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے بے باک فیصلے کر رہا ہے، لیکن جس کی طرزِ حکمرانی پر عالمی سطح پر سوالات بھی اٹھتے ہیں۔مجموعی طور پر یہ کتاب ان قارئین کے لیے نہایت اہم ہے جو مشرقِ وسطیٰ کی سیاست، سعودی عرب کی موجودہ پالیسیوں اور عالمی طاقتوں کے ساتھ اس کے تعلقات کو سمجھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہ ایک متوازن، فکری اور بصیرت افروز مطالعہ ہے جو محمد بن سلمان کے عروج کی کہانی کو تاریخی اور سیاسی تناظر میں پیش کرتا ہے۔
بہت زیادہ مگر پھر بھی ناکافی
کیسے میرے خاندان نے دنیا کے سب سے خطرناک انسان (ٹرمپ )کو تخلیق کیا۔
مصنفہ: میری ٹرمپ (بھتیجی ڈونلڈ ٹرمپ ، صدرِ امریکہ)
یہ کتاب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حقیقی شخصیت کو بے نقاب کرنے کی ایک جرأت مندانہ کوشش ہے، جو کسی بیرونی تجزیہ نگار نے نہیں بلکہ خود ان کی بھتیجی میری ٹرمپ نے لکھی ہے۔ مصنفہ ایک کلینکل ماہرِ نفسیات ہیں اور ٹرمپ خاندان کی قریبی فرد ہونے کی حیثیت سے انہوں نے نہ صرف ذاتی مشاہدات بلکہ نفسیاتی بصیرت کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کی شخصیت، ان کے بچپن، خاندانی پس منظر اور ان کے کردار کی ساخت کو بے نقاب کیا ہے۔
میری ٹرمپ یہ دعویٰ کرتی ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی شخصیت محض اتفاق یا سیاسی حکمتِ عملی کا نتیجہ نہیں، بلکہ ان کے خاندانی ماحول، خاص طور پر ان کے سخت گیر والد فریڈ ٹرمپ کی تربیت اور جذباتی سرد مہری کا شاخسانہ ہے۔اس کتاب بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ کس طرح جھوٹ، دھونس، خود پسندی اور اخلاقی گراوٹ کے ذریعے آگے بڑھتے گئے۔ میری ٹرمپ نے یہ نکتہ بھی اٹھایا ہے کہ امریکہ جیسے طاقتور ملک کی قیادت ایک ایسے شخص کے ہاتھ میں ہونا جو ہمدردی، سچائی اور خوداحتسابی جیسے بنیادی انسانی اوصاف سے محروم ہو، عالمی سطح پر خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
یہ کتاب ایک ہمت طلب، چشم کشا اور جذباتی طور پر گہرائی لیے ہوئے بیانیہ ہے، جو صرف ایک سیاسی شخصیت کی سوانح نہیں بلکہ ایک ایسے خاندان کی کہانی ہے جہاں جذباتی استحصال، طاقت کی پوجا اور ظاہری کامیابی کے پیچھے چھپی انسانی ٹوٹ پھوٹ کو بے نقاب کیا گیا ہے۔یہ کتاب ان تمام افراد کے لیے ضروری مطالعہ ہے جو امریکی سیاست، ڈونلڈ ٹرمپ کی شخصیت، اور اقتدار کے نفسیاتی اثرات کو سمجھنا چاہتے ہیں۔ یہ ایک ذاتی، جذباتی اور پیشہ ورانہ مشاہدے پر مبنی سچائی ہے، جو پڑھنے والے کو نہ صرف چونکا دیتی ہے بلکہ سوچنے پر مجبور بھی کرتی ہے۔
اس کتاب پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پابندی لگا دی تھی اور یہ امریکی سپریم کورٹ کے حکم پر شائع ہو ئی۔

* Rs.200 Flat Delivery Charges of Orders Below Rs.2000

Quick Order Form

    Category: