یہ کتاب اور ’’دس گنا اصول‘‘ ان لوگوں کے لیے ہیں جو اوسط زندگی پر قناعت نہیں کرتے اور حقیقی و غیر معمولی نتائج چاہتے ہیں، کیونکہ عام سوچ اور معمولی خواہشیں کبھی بڑی کامیابی کا راستہ نہیں بناتیں۔ اِس لئے یہ اصول ان افراد کے لیے موزوں نہیں جوکامیابی کے لیے صرف امید اور دعا پر انحصار کرتے ہیں۔ ’’دس گنا اصول‘‘ ان لوگوںکیلئے ہیں جو اپنی کامیابی پر مکمل اختیار چاہتے ہیں اور اسے قسمت یا اتفاق کے حوالے نہیں کرتے۔جب آپ اس سوچ کو اپناتے ہیں تو بڑی کامیابی محض خواب نہیں لگتی ،بلکہ یہ آپ کو عام لوگوں سے ممتاز کرتی ہے۔ یہی ذہنیت آپ کوسکھاتی ہے کہ چیلنجز رکاوٹ نہیں بلکہ محرک ہیں جو آپ کی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں۔ زیادہ تر لوگ مشکلات سے گھبرا کر پیچھے ہٹ جاتے ہیں، مگر انتہائی کامیاب افراد انہی چیلنجز سے توانائی اور تحریک حاصل کرتے ہیں۔ اگر آپ اپنے مقاصد تک پہنچنا چاہتے ہیں تو ضروری ہے کہ آپ اپنی ذہنی تربیت اس حد تک لے جائیں جہاں ہر چیلنج آپ کے لیے رکاوٹ نہیں بلکہ تحریک بن جائے۔ جب آپ اپنا زاویہ بدل لیتے ہیں تو مشکلات آپ کی ترقی کی دیوار نہیں رہتیں بلکہ وہ سیڑھیاں بن جاتی ہیںاسی لیے ’’دس گنا اصول‘‘ آپ کو نہ صرف یہ سکھاتا ہے کہ بڑے مقاصد کیسے بنائے جائیں بلکہ یہ بھی کہ ہر چیلنج کو اپنے اندر طاقت، جذبہ اور حرکت پیدا کرنے کا ذریعہ کیسے بنایا جائے، تاکہ آپ اوسط سے نکل کر حقیقی طور پر غیر معمولی زندگی کی طرف قدم بڑھا سکیں۔
10 Guna Asool 100 Guna Kamyabi
₨1,000.00
* Rs.200 Flat Delivery Charges of Orders Below Rs.2000
Categories: New Arrivals, Self Help
Reviews
There are no reviews yet.
Related products
Sale!
Sale!
Sale!
Sale!
Sale!
Sale!
Sale!
Sale!

Be the first to review “10 Guna Asool 100 Guna Kamyabi”