Reviews
There are no reviews yet.
₨2,850.00
پاکستان کے حالات و واقعات ہر دو آنکھیں کھول دینے والی کتابیں
پاکستان کے خدائی حکمران «
بلوچستان کا معمہ «
Tilak Devasher Best Books On Pakistan
تفصیل کتب
پاکستان کے خدائی حکمران «
وہ سچائیاں جو سامنے نہیں آسکیں
مصنف:تلک دیواشر ، ترجمہ : وسیم شیخ
پاکستان کی تاریخ اور حکمرانوں کے بارے میں ایسی چشم کشا کتاب جو آپ کو بہت کچھ سوچنے اور سمجھنے پر مجبور کر دے گی ۔ اِ س کتاب میں قائد اعظم محمد علی جناح سے لے کراسکندر مرزا، ایوب خان ، یحییٰ خان ، ذوالفقار علی بھٹو ، ضیا الحق ،بے نظیر، پرویز مشرف اور نواز شریف سمیت تمام راہنمائوںکے بارے میں ایسے دلچسپ تاریخی حقائق بیان کئے گئے ہیں جودانستہ یا غیر دانستہ طور پرچھپا ئے گئے ہیں ۔ ‘یہ حقائق اِس ملک کے کرداروں کے بارے میں ایک دلچسپ بصیرت فراہم کرتے ہوئے اُن کی من مانیوں اور عجیب و غریب رویوں پر مبنی ’’ خصوصیات‘‘ پر روشنی ڈالتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ پاکستان میں قیادت، چاہے وہ فوجی ہو یا سول، آمرانہ رہے گی اورجمہوریت کی جڑیں پکڑنے سے پہلے پاکستان کو ابھی ایک طویل سفر طے کرنا ہے۔
ایک طرف یہ کتاب پاکستان میں اقتدار کی راہداریوں کے اندرونی ’’ کام کاج‘‘ کو سامنے لاتی ہے۔دوسری طرف اس سوال کا جواب بھی تلاش کرتی ہے کہ پاکستان کا مستقبل کیا ہے؟ اِس کتاب کا مطالعہ اُن پاکستانیوں کو ضرورکرناچاہیے جو اِن حکمرانوں کی حقیقت و اصلیت جاننا چاہتے ہیں، جنہوں نےقیام پاکستان سےلے کر اب تک اس ملک پر حکمرانی کی اور المناک انجام سے دوچار ہوتے ہوئے عوام کے مستقبل کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔
پاکستان: بلوچستان کا معمہ «
اردو ترجمہ Balochistan Conundrum
یہ ایک ایسی کتاب ہے جسے پاکستان کے کسی بھی مستقبل کے رہنما کو اپنے بستر کے پاس رکھنی چاہیے ،کیونکہ یہ تاریخ کا ایک مجموعہ ہے ۔
پاکستان کے موقر ترین انگریزی اخبار ڈیلی ڈان کا تبصرہ
پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ بلوچستان ایک پیچیدہ خطہ ہے جو تنازعات اور دشمنی سے بھرا ہوا ہے، جس میں شورش اور فرقہ وارانہ تشدد سے لے کر دہشت گرد حملوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں تک شامل ہیں۔
پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ بلوچستان ایک پیچیدہ خطہ ہے جو تنازعات اور دشمنی سے بھرا ہوا ہے، جس میں شورش اور فرقہ وارانہ تشدد سے لے کر دہشت گرد حملوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں تک شامل ہیں۔
بلوچستان آخر پاکستان کے لیے اتنا تکلیف دہ کیوں ہے؟ کیا بلوچ شورش پاکستان کی سالمیت کے لیے خطرہ ہے؟ آزاد بلوچستان کے امکانات کیا ہیں؟ کیا بلو چستان کی صورتحال پاکستان کے لیے ناقابل تلافی ہو گئی ہے؟ کیا پاکستانی ریاست اور بلوچ قوم پرستوں کے باہمی مخالف بیانیوں کے درمیان کسی تصفیے کا امکان ہے؟
تلک دیواشر نے اس خطے کے بارے میں اپنی گہری تفہیم کے باعث 1948 میں قلات کی شاہی ریاست کے پاکستان سے جبری الحاق کے ساتھ جڑی بلوچ علیحدگی کی جڑوں کا پتہ لگایا ہے۔ اس بیگانگی کو ریاست کی جانب سے صوبے کے بے تحاشہ استحصال سے مزید تقویت ملی ہے، جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر سماجی و اقتصادی محرومیوں نے جنم لیا۔اس کا نتیجہ آج کئ بلوچستان کی شکل میں ہمارے سامنے ہے۔تلک دیواشر نے ان مسائل کا ایک واضح اور معروضی ذہن کے ساتھ جائزہ لیا ہے جس کی بنیاد ذمہ دار تحقیق سے ہوتی ہے اور جو بلوچ مسئلے کے دل تک جاتی ہے۔
مصنف: تلک دیوآشر ، ترجمہ: وسیم شیخ
* Rs.200 Flat Delivery Charges of Orders Below Rs.2000
Be the first to review “Tilak Devasher 2 Books On Pakistan”