Reviews
There are no reviews yet.
₨2,500.00
معروف تحقیقی صحافی مقبول ارشد کی دو تہلکہ خیز کتابیں
پاکستان میں ناکام فوجی بغاوتیں «
جرنیلوں اور فوجی افسروں کی طرف سے جمہوری حکومتوں کا تختہ الٹنے کی سازشوں کی داستان
پاکستان میں ناکام فوجی بغاوتیں میں اُ ن سازشوں کو بے نقاب کیا گیا ہے جو فوج کے جرنیل اور افسران جمہوری حکومتوں کا تختہ الٹنے کیلئے کرتے رہے ہیں ۔ یہ سازشیں کب ، کیسے اور کیوں ہوتی رہیں ؟ آرمی چیف اور کور کمانڈر کو قتل کر کے جی ایچ کیو پر قبضے کا منصوبہ کس نے بنایا ؟ فوج کے ایک اعلی افسر نے ایک مذہبی راہنما سے بغاوت کے لیئے 80لاکھ روپے کا مطالبہ کیوں کیا ؟ بغاوت کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کس نے کی؟ اسلحہ اور گولہ بارود کہاں سے آیا؟ کون لو گ ملوث تھے؟ ان کوششوں کا انجام کیا ہوا؟اہم اور خفیہ سر کاری دستاویزات کی مدد سے لکھی جانے والی اس تہلکہ خیز کتاب کا مطالعہ فوجی اور سیاسی امور سے دلچسپی رکھنے والوں کے علاوہ ہر ذی شعور کیلئے بے حد ضروری ہے۔
پاکستان کے ارب پتی خاندان «
یہ کتاب پاکستان پر حکمرانی کرنیوالے سیاسی خاندانوں اور کاروباری گروپوںکے کاروبار اور دولت کے اعداد و شمار سے پردہ اٹھا تی ایسی حیرت انگیز کتاب جوآپ کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دے گی۔ملک پر پس پرد ہ رہ کر حکمرانی کرنے والے سہگل ، دائود، حبیب، لاکھانی ، سیف اللہ ، بھوانی ، بھٹو ، شریف، چودھری جیسے بڑے خاندانوں اور نشاط ، کریسنٹ، پیکجز، آدم جی ، چکوال، ہاشونی، گلستان، النوراور شاہنواز سمیت بیسوں بڑے ارب پتی کاروباری گروپوں کے بارے میں حیران کن تفصیلات، اس کے علاوہ ان کی کل دولت ، اثاثے ، کاروبار، صنعتی یونٹ ، اور منافع کے ناقابل یقین اور مستند اعدادوشمار۔ ارب پتی خاندانوں کی آپس کی رشتہ داریاں ، جعلسازیاں، بد عنوانیاں اور دولت کمانے کے طریقے! کل کے فقراء آج کے امراء کیسے بن گئے ؟ یہ کتاب آپکو بتائے گی کہ پاکستان میں کون کتنی دولت کا مالک ہے؟
* Rs.200 Flat Delivery Charges of Orders Below Rs.2000
Be the first to review “پاکستان میں فوجی بغاوتیں | پاکستان کے ارب پتی خاندان”