Reviews
There are no reviews yet.
₨1,450.00
پاکستان کے حالات و واقعات پر پر آنکھیں کھول دینے والی کتابیں
٭ پاکستان کے بڑے مالیاتی سکینڈلز
ہوشربا کرپشن، کک بیکس، لوٹ ماراور بے ضابطگیوں کی شرمناک داستان
پاکستان کو ہرو دور میں لوٹا گیا لیکن جتنی لوٹ مار گذشتہ بیس سالوں میں ہوئی ، اتنی کبھی نہیں ہوئی۔ یہ روش کسی نہ کسی طرح جاری ہے۔ اس دوران پاکستان کے تمام منافع بخش ادارے ذاتی مفاد ات کی خاطر ’’ غیروں ‘‘ اور ملک دشمنوں کو فروخت کر دیئے گئے۔ یہ وہ شرمناک داستان ہے جسے احاطہ تحریر میں بھی نہیں لایا جا سکا لیکن اب تمام راز بے نقاب ہو گئے ہیں۔
………………………………………
٭ پاکستان اسرائیل تعلقات کی پسِ پردہ کہانی
پاکستان اور اسرائیل دو نظریاتی ریاستیں ہیں لیکن دونوں میں سفارتی تعلقات قائم نہیں ہو سکے ۔اسرائیل کی پاکستان دشمنی کے باعث حکمرانوں کو یہ جرات نہیں ہو سکی کہ اسرائیل سے تعلقات قائم کریں ۔ تاہم اس کتاب میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے حکمران اسرائیل کے ساتھ رابطے کرتے رہے ہیں۔اس کتاب میں پاکستانی حکمرانوں کے اسرائیلی حکمرانوں کے ساتھ تعلقات کی پس پردہ کہانی بیان کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے حکمران مسلمانوں کے ازلی دشمن اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کیلئے کتنے بے چین ہیں اور اس مقصد کیلئے وہ کیا کوششیں کرتے رہے ہیں۔
مصنف:پی آر کمار سوامی ترجمہ: وسیم شیخ
* Rs.200 Flat Delivery Charges of Orders Below Rs.2000
Be the first to review “پاکستان کے حالات و واقعات پر پر آنکھیں کھول دینے والی کتابیں”