کاروبار دولت اور بچت | لوگوں سے بات چیت کا فن
₨1,350.00
ان دو کتابوں کا مطالعہ ہر انسان کو ضرور کرنا چاہیے ۔
کاروبار، دولت اور بچت «
خوشحالی کی جانب لے جانے والے کار آمد اور آزمودہ عملی طریقے
دنیا میں کون ایسا شخص ہے جو خوشحال ہونا نہیں چاہتا۔ کامیاب کاروبار کرنا، دولت کمانا اور بچت کرنا سب چاہتے ہیں لیکن اِس فن کے اسرار و رموز سے کم لوگ ہی واقف ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا میں خوشحال لوگوں کی تعدادپریشان حال لوگوں سے بہت کم ہے۔یہ حقیقت ہے کہ باہمت، مستقل مزاج اور آگے بڑھنے کا جذبہ رکھنے والے لوگوں نے ہی اپنی قسمت کا پانسہ پلٹا اور اپنی غربت کو امیری اور خوشحالی میں اِس طرح بدل دیاکہ اب زمانہ اُن پر رشک کرتا ہے۔ اِس کتاب میں کاروبار ، دولت اور بچت کے ایسے کار آمد اور آزمودہ عملی طریقے بتائے گئے ہیں جو آپ کو خوشحالی کی طرف لے جائیں گےلیکن شرط یہ ہے کہ اس کتاب کو پڑھ کر طاقِ نسیاں پر نہ رکھا جائے بلکہ عمل کیا جائے تو کوئی طاقت آپ کی خوشحالی کے راستے میں حائل نہیں ہو سکتی۔
مصنف: اکرم طاہر
لوگوں سے بات چیت کا فن «
نصب العین کا تعین اور منزل تک پہنچانے کے راہنما اصول
گفتگو اور علمَِ کلام ایک ایسا فن ہے جو انسان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی پر اپنے اچھے برے اثرات مرتب کر کے اُسے بنا بھی سکتا ہے اور بگاڑ بھی سکتا ہے۔ شیریں بیانی سے انسان کسی کا بھی دل جیت سکتاہے اور اُن کے دلوں پر خوشگوار شبیہ ثبت کرتا ہے۔یہ کتاب ایک ایسی ریسپی ( Reseepy )ہے جس میں باہمی گفتگو، مکالمے اور معجز بیانی کے کار آمد جزوں کی شمولیت اور آمیزش ہے۔ یہ ایک لا محدود موضوع ہےجو ہزاروں افراد کے ساتھ کی گئی گفتگو اور مکالمات کا موثر کن نتیجہ ہےجس کسی کو منزل کا راستہ تلاش کرنے میں مدد ملے گی ۔
مصنف :ونیش کے دھورا، ترجمہ: سید نوشاد
* Rs.200 Flat Delivery Charges of Orders Below Rs.2000
Be the first to review “کاروبار دولت اور بچت | لوگوں سے بات چیت کا فن”