Dongri Se Dubai

(1 customer review)

1,350.00

DONGRI TO DUBAI  اردو ترجمہ
ڈونگری سے دوبئی
انڈر ورلڈڈان دائود ابراہیم کی مافیاپر حکمرانی اورجرائم کی دنیا کے ناقابلِ یقین حقائق
’’ڈونگری سے دوبئی ‘‘ انڈر ورلڈ مافیا پر لکھی جانے والی مستند کتاب ہے جس میں مافیا کے قیام سے لے کر اس کے اہم کرداروں ، حاجی مستان،دائود ابراہیم ، کریم لالہ، چھوٹا راجن، چھوٹا شکیل، ابو سالم سمیت بے شمار ڈانز کی زندگی کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ انڈر ورلڈ کے ’’ بزنس ‘‘، دنیا بھر میں پھیلے روابط ، پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے کردار ، بالی وڈ میں دلچسپیوں سمیت بے شمار موضوعات پر تفصیل سے روشی ڈالی گئی ہے۔یہ کتاب مافیا پر حکومت کرنے والے دائود ابراہیم کے گرد بھی گھومتی ہے جو اس کتاب کا مرکزی کردار ہے اور جس نے اپنی ہمت ، بہادری اور اعصاب سے خود کو ’’ ڈان ‘‘ منوایا اور اس وقت وہ دنیا کے مطلوب ترین افراد میں شامل ہے۔
اس کتاب میں جاسوسوں کا میلہ کے نام سے ایک باب میں دائود ابراہیم کی بیٹی کی پاکستانی کرکٹر جاوید میاں داد کے بیٹے سے شادی کا احوال ہے جو دوبئی کے سب سے بڑے ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ یہ تقریب دنیا بھر کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی توجہ کا مرکز تھی ۔ کہا جاتا ہے کہ دنیا میں جاسوسوں کا اتنا بڑا اجتماع کبھی نہیں ہوا تھا۔ سب دائود ابراہیم کو دیکھنے ، ملنے اور مارنے آئےتھے۔بھارت کی خفیہ ایجنسیوں نے اپنا منصوبہ بنایا تھا ، سی آئی اے، موساد، را، آئی ایس آئی، ایم آئی 6اور کے جی بی سمیت سب اپنا کھیل ، کھیل رہے تھے لیکن دائود ابراہیم کی منصوبہ بندی تک دنیا کی کوئی خفیہ ایجنسی نہ پہنچ پا ئی۔ پورا احوال کتاب میں پڑھیں ۔یہ معلومات سے بھر پور دلچسپ کتاب ہے جس کے جیتے جاگتے کردار آپ کو ہر جگہ نظر آ ئیں گے۔
کتاب کے مصنف ایس حسین زیدی دنیا کے معروف صحافی ہیں جنہوں نے ایک لمبے عرصے تک کرائم رپورٹنگ کی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے دہشت گردی کے حوالے سے بھی بڑی موثر رپورٹنگ کی۔ انہوں نے کئی کتابیں تصنیف کیں جن میں ڈونگری ٹو دوبئی نے سب سےزیادہ شہرت حاصل کی۔ ان کی ہر کتاب پر فلم بنی تاہم یہ کتاب دائود ابراہیم کی زندگی کا احاطہ کرتی ہے کہ وہ کس طرح گلی کے ایک ٹھگ سے عالمی سطح کا مجرم بنا اور ایسے گروہ کا سرغنہ قرار دیا گیا جس نے زبردست دہشت پھیلا رکھی تھی ۔ ’’ ڈونگری ٹو دوبئی ‘‘ میں دائود ابراہیم کے ان ساتھیوں کے بارے میں بھی بہت کچھ بتایا گیا ہے جنہوں نے دائود ابراہیم کی نشوونما اور ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ۔ ان افراد میں حاجی مستان ، کریم لالہ ، یاشو دادا ، وردا راجن اور مدا لائر کا نام لیا جا سکتا ہے ۔’’ مافیا ‘‘ کیا ہے اور ایسے مافیا کیسے وجود میں آتے ہیں اس کے بارے میں ایس حسین زیدی نے بڑی عرق ریزی کی ہے ۔

ایس حسین زیدی ترجمہ: وسیم شیخ

* Rs.200 Flat Delivery Charges of Orders Below Rs.2000

Quick Order Form