’’ہم ایک عجیب دور میں زندہ ہیں، جس میں طاقتور اپنی ہچکچاہٹ کی وجہ سے کمزور ہے اور کمزور اپنی دیدہ دلیری کی وجہ سے طاقتور بن گیا ہے۔‘‘
ورلڈآرڈر
عالمی نظام: اقوام کی فطرت اور تاریخ کے دھارے پر غور و فکر
ہنری کسنجر کی یہ مشہور کتاب بین الاقوامی نظام، طاقت کی سیاست، اور مختلف تہذیبوں کے عالمی نظم کے نظریات کا ایک گہرا تجزیہ پیش کرتی ہے۔
ہنری کسنجر نے دنیا کے کئی ممالک کے صدور کو مشورے دینے، دنیا کا سفر کرنے اور کئی اہم عالمی فیصلوں میں حصہ لینے کے بعد یہ کتاب لکھی ہے۔ وہ بتاتے ہیں کہ اکیسویں صدی کا سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ مختلف نظریات، لڑائی جھگڑوں، تیزی سے پھیلتی ٹیکنالوجی اور انتہا پسندی کے دور میں دنیا میں امن اور نظام کیسے قائم کیا جا سکتا ہے؟ دنیا کی بڑی ریاستوں اور سلطنتوں نے اپنی منفرد شناختیں اور رویّے کس طرح تشکیل دیئے؟ اور یہ شناختیں آج کے عالمی تعلقات کو کس طرح متاثر کرتی ہیں؟
کسنجر کہتے ہیں کہ تاریخ میں کبھی بھی پوری دنیا میں ایک مشترکہ نظام قائم نہیں ہوا۔ ہر تہذیب نے اپنی سوچ کے مطابق نظام بنایا اور خود کو دنیا کا مرکز سمجھا۔ چین میں بادشاہ کو سب سے اوپر سمجھا گیا، روم نے اپنے اردگرد کے لوگوں کو وحشی سمجھا، اسلام نے دنیا میں ایک نظام لانے کی کوشش کی اور امریکہ جمہوریت کو پوری دنیا کے لیے ضروری سمجھتا ہے۔ آج ہر علاقہ دوسرے علاقوں کے معاملات میں شامل ہوتا ہے، لیکن اس بات پر کوئی اتفاق نہیں ہے کہ دنیا کو کس اصول کے تحت چلایا جائے۔ اس وجہ سے دنیا میں تناؤ بڑھتا جا رہا ہے۔اس کتاب میں کسنجر نے حالیہ تاریخ کے اہم واقعات اور مسائل کا ذکر بھی کیا ہے۔
’’ورلڈ ا?رڈر‘‘ دراصل ہنری کسنجر کے فکری نظریات کا نچوڑ ہے، جو ریاستی حکمتِ عملی، عالمی اسٹریٹجی، قوموں کی تقدیر اور تاریخ کے عظیم تغیرات پر روشنی ڈالتی ہے اور بتاتی ہے کہ طاقت، توازن اور سفارت کاری کے اصول کس طرح انسانی تاریخ کے دھارے کو موڑتے رہے ہیں۔یہ کتاب بتاتی ہے کہ عالمی نظم کا قیام صرف طاقت سے نہیں بلکہ فہم، تجربے اور تاریخ کی بصیرت سے ممکن ہے۔ورلڈ آرڈرمیں ہنری کسنجر نے یہ بھی بتایا ہے کہ دنیا میں امن کیسے قائم ہو سکتا ہے اور کیوں اکثر دنیا انتشار کا شکار ہو جاتی ہے۔یہ کتاب تاریخ، عالمی سیاست اور امن کی تلاش میں دلچسپی رکھنے والے ہر شخص کے لیے اہم اور مفید ہے۔
…………….
کتاب پر معروف شخصیات کی رائے
انتہائی عمدہ وقت پر شائع ہوئی، پڑھنے کے لائق ہے۔ عالمی نظام کا دارومدار اسی پر ہے۔
لائنل باربر، فنانشل ٹائمز
’’جادوئی کتاب ‘‘
جوناتھن پاؤل، ڈیلی ٹیلی گراف
بے یقینی کے دور میں رہنمائی فراہم کرنے والی آواز
کرسٹوفر میئر، دی ٹائمز
مؤثرترین کتاب، کسنجرکی بہترین روایت
ہیلری کلنٹن، واشنگٹن پوسٹ
ہنری کسنجر منفرد ہے۔ یہ کتاب اس کی سفارت کاری کا نچوڑ ہے۔اس سال کی بہترین کتاب
پال جانسن
World Order | ورلڈ آرڈر ، ہنری کسنجر
₨2,000.00
* Rs.200 Flat Delivery Charges of Orders Below Rs.2000
Category: New Arrivals
Reviews
There are no reviews yet.

Be the first to review “World Order | ورلڈ آرڈر ، ہنری کسنجر”