سلطنت عثمانیہ کے بانی اور زوال کے کرداروں پر حیران کن کتب

1,440.00

سلطنت عثمانیہ قیام سے انجام تک
سلطنت عثمانیہ کی بنیاد رکھنے والے اور اس سلطنت کے ٹکڑے کرنے والے دو کرداروں پر حیران کن کتابیں
ارتغل غازی «
ارتغرل غازی خلافت عثمانیہ کی بنیاد رکھنے والے ایک قبائلی ترک غازی، عثمان اول کے والد ، ترک اوغوز کی سب سے بہادر قبیلے اور شاخ قائی کے سردار ارطغرل غازی کی داستان ہے ،انہیں عام طور پر غازی کے لقب سے جانا جاتا ہے۔سلطنت عثمانیہ جس سے شاید ہماری نئی جنریشن واقف نہ ہو۔ یہ مسلمانوں کی سب سے مضبوط اور سب سے زیادہ عرصے تک قائم رہنے والی سلطنت تھی۔ اس کی حدود تین براعظموں تک پھیلی ہوئی تھی۔ خدا نے اس سلطنت کو ایک کے بعد ایک ایسے قابل اور عظیم فرمانراؤں سے نوازا کہ جنہوں نے اس کی شان و شوکت کو عروج تک پہنچادیا تھا۔ ارطغرل غازی کی خلافت کی بنیاد پر تقریبا 600 سال تک ترکوں کی تلواروں نے اُمت مسلمہ کا دفاع کیا۔ عثمان نے اس سلطنت کی بنیاد نہایت نیک نیتی سے رکھی تھی جس کا مقصد ترویج اسلام تھا ۔ اس لیے اس کی سلطنت تاریخ کا ایک سنہرا باب بن گئی۔ اس کی تلوار ہر نئے بادشاہ کی کمر سے باندھی جاتی اور دعا کی جاتی کہ اللہ تعالیٰ اس میں بھی عثمان جیسی خوبیاں پیدا کرے۔ اس کی قائم کردہ سلطنت کے اثرات آج تک دنیا میں موجود ہیں۔
لارنس آف عریبیا «
دنیاکی تاریخ میں ویسے تو ایسی بے شمار شخصیات گزری ہیں جن کا نام ان کے کارناموں یا سیاہ اعمال کے باعث لوگوں کو یاد رہے گا لیکن کچھ شخصیات ایسی بھی ہیں جوبلاشبہ متنازع تھیں لیکن ان کی ذہانت کو تسلیم نہ کرنا زیادتی ہوگی۔ ٹی ای لارنس ایک ایسا ہی جاسوس تھا جس نے ’’عربوں کی عظیم بغاوت‘‘ میں حصہ لیاجس کے نتیجے میں ترکی سلطنت عثمانیہ کے ٹکڑے ہو گئے اور عرب مملکت کا قیام وجود میں آیا۔ لارنس آف عریبیا کا نام اتنا مشہور ہے کہ ہر مشہور آدمی کی طرح لارنس کے ساتھ بھی بیسوں افسانوی کارنامے منسوب ہو چکے ہیں ۔اس ایک آدمی نے تن تنہا اپنی فوج کے لئے ایسے کارہائے نمایاں سرانجام دیئے کہ ایسے کارنامے پوری منظم فوج سے بھی انجام نہ پاتے۔
آرٹ پیپر اور نایاب تصاویر کے ساتھ| خوبصورت گٹ اپ

* Rs.200 Flat Delivery Charges of Orders Below Rs.2000

Quick Order Form

    Category: