Publisher Name | Fact Publications |
---|
Chankaya 2 Books Set
₨2,000.00
چانکیہ کی دو بیسٹ سیلر کتابیں
چانکیہ نیتی
تین سو قبل مسیح میں لکھی جانے والی کوتلیہ چانکیہ کی شہرہ افاق کتاب کا پہلی بار اردو ترجمہ
انسانی رہنمائی کی بے مثال کتاب جو سیدھی دماغ کو جا کر لگتی ہے ۔۔۔۔۔
ہندی سے انگریزی ترجمہ: بی کے چتر ویدی ، انگریزی سے ترجمہ: وسیم شیخ
اس کتاب میں چانکیہ نے سماج سے متعلق اپنی زندگی بھر کے مشاہدات کا نچوڑ پیش کر کے کامیابی کے گر عام کردیئے ہیں۔ اس لیے چانکیہ نیتی انسانی زندگی اور دنیا بھر میں طریقہ حکمرانی اور ڈپلومیسی معاملات میں راہنمائی کا نہایت مفید نسخہ ہے۔چانکیہ نے اس کتاب میں دنیا کے ہر موضوع پر اپنی دانائی کے موتی اس انداز میں بکھیرے ہیں یہ کہ یہ کتاب انسانی دماغ کو کھول کر بہت کچھ سوچنے اور سمجھنے پر مجبور کرتی ہے۔ کتاب پڑھیں اور چانکیہ کو داد دیں کہ انہوں نے ہمارے لیے ایسا کیا لکھ چھوڑا ہے کہ یہ سب کو پڑھنی چاہیے۔
………………
Chanakya and The Art of War
چانکیہ اور جنگ کا فن
زندگی میں اندرونی و بیرونی دشمنوں سے لڑنے اور جیتنے کے عملی منصوبے
ہم میں سے ہر ایک کامیاب ہونا چاہتا ہے۔ ہمارا مقصد کاروبار، کیریئر، تعلقات اور آخر کارزندگی میں لڑنا اور جیتنا ہے، لیکن ہم میں سے زیادہ تر مختلف اسپیڈ بریکرز کی وجہ سے اپنی پوری صلاحیت تک پہنچنے میں ناکام رہتے ہیں۔ ’’چانکیہ کی آرٹ آف وار‘‘ عظیم استاد، فلاسفر اور حکمت ساز چانکیہ کے شاہکار ارشادات پر مبنی ہے ، جو ہمیں اِن اسپیڈ بریکرز پر قابو پانے میں مدد دیتی ہے تاکہ ہم جدت طراز اور بااثر بن سکیں اور اپنی حقیقی صلاحیت کا ادراک کرسکیں۔
ڈاکٹر رادھا کرشنن پلائی نے چانکیہ کے جنگی رازوں کو ہماری ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق قرار دیا ہے۔ سرحد پار دشمن کے سپاہیوں سے لڑنے والی فوج ہو، داخلی چیلنجوں کا سامنا کرنے والی پولیس ہو، الیکشن جیتنے کی خواہش رکھنے والا سیاست دان ہو، یا بقا کے لیے لڑنے والا عام آدمی ہو، چانکیہ کے پاس ہر صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایک منصوبہ ہے۔اس طرح زندگی کے کھیل میں چانکیہ آپ کو جنگ کے فن میں مہارت سے جیتنا سکھاتا ہے۔
ترجمہ: وسیم شیخ
* Rs.200 Flat Delivery Charges of Orders Below Rs.2000
Be the first to review “Chankaya 2 Books Set”