Pakistan Ke Arab Pati Khandan

950.00

پاکستان کے ارب پتی خاندان
 مصنف : مقبول ارشد

یہ انکشاف انگیز کتاب جہاں ملک کے بڑے ارب پتی خاندانوں، ان کی کل دولت، اثاثوں، کاروبار اور منافع کے دلچسپ اعداد و شمار سے پردہ اٹھاتی ہے وہاں حقائق کی مدد سے یہ بھی بتاتی ہے کہ کل کے غرباء آج کے امراء کیسے بن گئے اور دولت کی دیوی ہمیشہ سے چند مخصوص خاندانوں پر ہی کیوں مہربان چلی آ رہی ہے؟ ملک پر پس پرد ہ رہ کر حکمرانی کرنے والے سہگل خاندان،شریف ، بھٹو،چوہدری ، سید، دائود، ہاشوانی، میمن، لاکھانی، جیب، آدم جی، دیوان، شیرازی، منوں، بھوانی، توکل، خٹک، دادا بھائی، شریف، بھٹو اور زرداری جیسے بڑے خاندان اور نشاط، کریسنٹ، پیکجز، چکوال، گلستان، روپالی، فیکٹو، یونائٹیڈ، کوہستان، سرگودھا، ابراہیم، النور، کالونی، شاہنواز، فضل، فاطمہ، جہانگیر، کیلسکو، پرئمیر، ستارہ، عمر، ولیکا، بحریہ اور چناب گروپ سمیت دیگر بہت سے صنعتی اداروں اور گروپوں کے وہ کون سے دولت کمانے کے طریقے ہیں جن سے یہ ارب پتی امیر سے امیر تر اور غریب مزید غریب تر ہوتا جا رہا ہے۔
اس کتا ب سے آپ جا ن سکیں گے …….بڑے ارب پتی کاروباری گروپوں کے بارے میں حیران کن تفصیلات، اس کے علاوہ ان کی کل دولت ، اثاثے ، کاروبار، صنعتی یونٹ اور منافع کے ناقابل یقین اور مستند اعدادوشمار۔ ارب پتی خاندانوں کی آپس کی رشتہ داریاں ، جعلسازیاں، بد عنوانیاں اور دولت کمانے کے طریقے! دولت کی دیوی اب تک چند مخصوص خاندانوں پر ہی مہربان کیوں چلی آرہی ہے ؟ کل کے فقراء آج کے امراء کیسے بن گئے ؟ یہ کتاب آپکو بتائے گی کہ پاکستان میں کون کتنی دولت کا مالک ہے؟
پاکستان پر حکمرانی کرنیوالے سیاسی خاندانوں اور  کاروباری گروپوںکے کاروبار اور دولت کے اعداد و شمار سے پردہ اٹھا تی ایسی حیرت انگیز کتاب  جوآپ کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دے گی۔ یہ کتاب اپنی نوعیت کی ایک منفرد اور دلچسپ تحقیق ہے جو دستاویز کا درجہ رکھتی ہے۔

* Rs.150 Flat Delivery Charges of Orders Below Rs.1500
* Free Delivery on Sale/Bundle Offers, Select Free Delivery upon order

Quick Order Form