Hitler Ki Aap Beeti

650.00

ہٹلر کی آپ بیتی
عروج و زوال کی ایسی داستان جس میں بہت سےسبق پوشیدہ ہیں
مصنف: ایڈولف ہٹلر

اگر یہ سوال کیا جائے کہ جرمنی کو اس کی یہ موجودہ پُر ہیبت طاقت کس شخص کی بدولت حاصل ہوئی ہے؟ تو ہر شخص خواہ وہ ہٹلر کا دوست ہو یا دشمن، مداح ہو یا بد گو اس سوال کے جواب میںہٹلر کا نام ہی لینے کے لیے مجبور ہو گا۔ دوسرا سوال جو ہر شخص کے دل میں پیدا ہو گا وہ یہی ہو سکتا ہے کہ دنیا بھر کی عظیم الشان فاتح سلطنتوں کی ایڑیوں میں ایسے بے رحمی و بیدردی سے کچلے ہوئے جرمنوں کو جنھیں دنیا باوجود ان کی اس بہادری اور جرأت کے جو انھوں نے گزشتہ عالمگیر جنگ میں ظاہر کی تھی، بالکل بے کس و بے بس اور کمزور و ناتواں سمجھ بیٹھی تھی، ہٹلر نے بیس سال کے اس مختصر و محدود عرصے میں اتنا طاقتور و مضبوط کس طرح بنا دیا ؟ اس سوال کا جواب ہٹلر نے خود ہی اس مشہورِ عالم تصنیف ’’میری جدوجہد‘‘ میں بلاکم و کاست دے دیا ہے جس کا دنیا بھر کی مہذب زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے اور دنیا کا شاید ہی کوئی مدبر و سیاست دان ایسا ہو گا جس نے اس کتاب کو کامل غور و خوص سے ایک کیا کئی کئی بار نہ پڑھا ہو اور اس کے اوراق سے کچھ نہ کچھ سبق حاصل نہ کیا ہو۔

* Rs.150 Flat Delivery Charges of Orders Below Rs.1500
* Free Delivery on Sale/Bundle Offers, Select Free Delivery upon order

Quick Order Form