The Prophet | پیغمبر

500.00

 The Prophet | پیغمبر
   عالمی شہرت یافتہ کتاب کا اُردو ترجمہ
خلیل جبران اپنی ان کتاب  کی وجہ سے عالمی طور پر مشہور ہوئے۔ یہ کتاب انگریزی زبان میں لکھی گئی تھی اور 26 نثری نظموں پر مشتمل ہے ۔ یہ تاریخ کی سب سے زیادہ زبانوں میں ترجمہ ہونے والی اور اُس دور کی سب سے زیادہ بکنے والی کتاب کا اعزاز بھی رکھتی ہے جس کا تقریبا سو زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ اگرچہ اس کتاب پر کڑی تنقید کی گئی مگر پھر بھی یہ کتاب نہایت مشہور گردانی گئی، بعد ازاں 60ء کی دہائی میں یہ سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب بن گئی۔یہ خیال کیا جاتا ہے کہ جبران ولیم شیکسپئیر اور لائو تاز کے بعد تاریخ میں تیسرے سب زیادہ پڑھے جانے والے شاعر اور ادیب ہیں۔

The Pity Nation
(قابل رحم ہے وہ قوم)
خلیل جبران کی نظم نے دنیا میں بہت شہرت حاصل کی۔ اس نظم کا اردو ترجمہ فیض احمد فیض نے کیا ہے۔

لیل جبران کی یہ نظم اور اس کا اردو میں فیض احمد فیض کا کیا ہوا ترجمہ ایک شاہکار ہے۔ یہ نظم ہمیں خاص طور پر آزادی کی قدر کرنے والوں اور آزادی پسندوں کو دعوت فکر دیتی ہے۔ اس سے ایک بار پھر آزادی جیسی انمول نعمت کی قدر کرنے کا اعادہ ہوتا ہے۔
قابلِ رحم ہے وہ قوم
جس کے پاس عقیدے تو بہت ہیں
مگر دل یقیں سے خالی ہیں
قابلِ رحم ہے وہ قوم
جو ایسے کپڑے پہنتی ہے
جس کے لیے کپاس
اْن کے اپنے کھیتوں نے پیدا نہیں کی
اورقابلِ رحم ہے وہ قوم
جو باتیں بنانے والے کو
اپنا سب کچھ سمجھ لیتی ہے
اور چمکتی ہوئی تلوار سے بنے ٹھنے فاتح کو
اپنا ان داتا سمجھ لیتی ہے
اور قابلِ رحم ہے وہ قوم
جو بظاہر خواب کی حالت میں بھی
ہوس اور لالچ سے نفرت کرتی ہے
مگر عالم بیداری میں
مفاد پرستی کو اپنا شعار بنا لیتی ہے
قابلِ رحم ہے وہ قوم
جو جنازوں کے جلوس کے سوا
کہیں اور اپنی آواز بلند نہیں کرتی
اور ماضی کی یادوں کے سوا
اس کے پاس فخرکرنے کا کوئی سامان نہیں ہوتا
وہ اس وقت تک صورتِ حال کے خلاف احتجاج نہیں کرتی
جب تک اس کی گردن
عین تلوار کے نیچے نہیں آجاتی
اور قابلِ رحم ہے وہ قوم
جس کے نام نہاد سیاستدان
لومڑیوں کی طرح مکّار اور دھوکے باز ہوں
اور جس کے دانشور
محض شعبدہ باز اور مداری ہوں
اور قابلِ رحم ہے وہ قوم
جو اپنے نئے حکمران کو
ڈھول بجا کر خوش آمدید کہتی ہے
اور جب وہ اقتدار سے محروم ہوں
تو ان پر آوازیں کسنے لگتی ہے
اور قابلِ رحم ہے وہ قوم
جس کے اہلِ علم و دانش
وقت کی گردش میں
گونگے بہرے ہو کر رہ گئے ہوں
اور قابلِ رحم ہے وہ قوم
جو ٹکڑوں میں بٹ چکی ہو اور جس کا ہر طبقہ
اپنے آپ کو پوری قوم سمجھتا ہو

* Rs.150 Flat Delivery Charges of Orders Below Rs.1500
* Free Delivery on Sale/Bundle Offers, Select Free Delivery upon order

Quick Order Form

    Category: